ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی : دو دکانوں میں لگی آگ ۔ 25 لاکھ روپے کا ہوا نقصان

سرسی : دو دکانوں میں لگی آگ ۔ 25 لاکھ روپے کا ہوا نقصان

Fri, 25 Feb 2022 18:40:45    S.O. News Service

سرسی 25/ فروری (ایس او نیوز) شہرکے نٹراج روڈ پر واقع دو دکانوں میں آگ لگنے  کی وجہ سے سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ آگ سے ہونے والے نقصان کا اندازہ 25 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔

    اطلاع  کے مطابق بھاسکر شیٹھ کی ملکیت  کی  ان   دو دکانوں  میں سے ایک دکان پورنیما شیٹھ کی تھی جبکہ دوسری دکان بھارتی مڈیوال نامی خاتون چلاتی تھیں۔ بھارتی مڈیوال اپنی بیٹی میگنا کے ساتھ  دکان کے اوپر واقع مکان میں ہی رہتی تھیں ۔ 

    صبح 5 بجے کے قریب دکانوں میں  میں آگ بھڑکی تو میگھنا نے اپنی ماں بھارتی مڈیوال کو جگایا اور شور مچانے لگے ۔ سامنے ہوٹل میں کام کررہے ایک لڑکے نے آس پاس کے لوگوں کو جگایا اور لوگوں نے چادر تان کر ماں اور بیٹی کو فلمی انداز میں نیچے کود کر جان بچانے پر آمادہ کیا ۔ اس طرح میگھنا صحیح سلامت کودنے میں کامیاب ہوگئی مگر بھارتی کا توازن بگڑ گیا اور وہ چادر کے بجائے سڑک پر گر گئی ۔ اس وجہ سے اس کے پیر میں شدید چوٹ آئی ہے 

    آس پاس کے لوگوں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع کردی جس کے بعد انہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ مگر تب تک دونوں دکانوں میں موجود مشینری اور دیگر سامان جل کر پوری طرح تباہ ہوچکا تھا۔

آتشزدگی کی خبر ملنے پر اسمبلی کے اسپیکر وشویشور ہیگڈے کاگیری نے جائے وقوع پر پہنچ کر متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت پوچھنے کے علاوہ انہیں مناسب سرکاری معاوضہ دلوانے کا بھی وعدہ کیا ۔

    ڈی وائی ایس پی روی نائک اور پی ایس آئی راجکمار نے بھی اپنے عملہ کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ۔


Share: